الریاض (ادریس احمد سے)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پاکستانی ذائقوں کو متعارف کرانے کے لیے لائٹ چِلّی ریسٹورنٹ کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں ربن کاٹ کر ریسٹورنٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا اور کاروبار کی ترقی، کامیابی اور خیر و برکت کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی،افتتاحی تقریب میں ریسٹورنٹ کے سی ای او محمد وقاص، معروف ٹک ٹاک اسٹار ریحان ملک، زاہد ملک اور محمد عمر سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس موقع پر پرویز ملک، فیصل ملک، علی پرویز ، تنویر مہر، ارمان خان، سلمان خان، فہد ملک، محسن رضا، حافظ ھارون، عاطف جٹ، رانا عظیم، عمران اعوان، حسیب گوندل، کامران اشرف اور ملک اشتیاق ہیرا بھی شریک ہوئے اور انتظامیہ کو نیک تمناؤں سے نوازا،شرکاء نے ریاض میں پاکستانی کھانوں کے اس نئے مرکز کو سراہتے ہوئے کہا کہ لائٹ چِلّی ریسٹورنٹ نہ صرف اوورسیز پاکستانیوں بلکہ مقامی افراد کے لیے بھی خالص پاکستانی ذائقوں سے لطف اندوز ہونے کا بہترین موقع فراہم کرے گا۔ مہمانوں کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے پاکستان کے مثبت ثقافتی تشخص کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،انتظامیہ نے اس موقع پر بتایا کہ لائٹ چِلّی ریسٹورنٹ میں معیاری، لذیذ اور روایتی پاکستانی کھانوں کو جدید انداز میں پیش کیا جائے گا تاکہ ریاض میں رہنے والے افراد کو ایک منفرد اور یادگار فوڈ تجربہ فراہم کیا جا سکے۔





