جون 8, 2026

اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ دوبارہ کھول دی، غزہ جنگ بندی پر تناؤ برقرار

اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کر دیا۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی جو آج سے کھول دی جائے گی۔

اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ ہوگی، جبکہ اس مقصد کے لیے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

دریں اثنا، فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اگر اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں داخل نہیں ہوسکتی۔

حماس نے ثالث کاروں سے مطالبہ کیا کہ وہ معاہدے پر مکمل عمل درآمد کے لیے اسرائیل پر دباؤ ڈالیں۔

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔