جون 8, 2026

موسیٰ خیل میں جرگے کا غیرقانونی فیصلہ: چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا گیا

بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں ایک افسوسناک اور غیرقانونی واقعہ پیش آیا جہاں چوری کے شبے میں 8 افراد کو جرگے کے حکم پر دہکتے انگاروں پر چلایا گیا۔ میڈیا کے مطابق جرگے کے مطابق یہ قدم مبینہ طور پر “سچ ثابت کرنے” کے لیے اٹھایا گیا، تاہم حیران کن طور پر کوئی بھی شخص زخمی نہیں ہوا۔

واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا ہے۔ پولیس کے مطابق جرگے میں شامل 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے، جن میں سے ایک ملزم کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ اس طرح کے غیرقانونی اقدامات کسی صورت میں برداشت نہیں کیے جائیں گے اور قانون کو خود ہاتھ میں لینے والوں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔