کراچی: نیشنل گیمز کے بیڈمنٹن مقابلے سندھ اسپورٹس بورڈ کلب ناظم آباد میں جاری ہیں، پاکستان آرمی اور واپڈا نے نیشنل گیمز بیڈمنٹن مینز ایونٹ کے فائنل میں جگہ بنا لی، جبکہ وومینز ایونٹ کا فائنل بھی آرمی اور واپڈا کے درمیان کھیلا جائے گا، مینز ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے پاکستان پولیس کو 0-3 سے شکست دی جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے خیبر پختون خواہ کو 0-3 سے زیر کرکے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا، وومینز ٹیم ایونٹ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان واپڈا نے پنجاب کو 0-3 سے اور دوسرے سیمی فائنل میں پاکستان آرمی نے سندھ کو 1-3 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی، دونوں کیٹیگریز کے فائنل آج کھیلے جائیں گے _
متعلقہ خبریں





