سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) مہربانی ویلفیئر پراجیکٹ کی بانی ڈاکٹر شہزانہ امتیاز نے رفاہ عامہ کے لیے؛تحصیل سوھاوہ کے علاقے۔ پڑی درویزہ پانی کا مجموعی طور پر 58 اٹھاون فراہبی آب منصوبہ کا افتتاح گزشتہ روز ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، عبدالغفور چوہان اور فلک ناز سیٹھی نے کر دیا اس موقع پر ۔حسیب احمد اور بنارس خان بھی موجود تھے جبکہ منصوبے کی مالی معاونت ایک۔ بندہ خدا نے کی۔ اس منصوبے سے گاؤں کی آبادی جنازہ گاہ۔ اور مقامی قبرستان میں۔ آنے جانے والے افراد بھی مستفید ھوں گے۔ گاؤں کے اندر پانی کھارا نمکین پینے کے قابل نہیں۔ یاد رھے کہ سوھاوہ کے اس پورے خطے میں پانی کی شدید قلت ھے۔ آخر میں گاؤں کے لوگوں نے ڈاکٹر شہزانہ امتیاز اور ان
کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دیں





