جہلم( محمد زاہد خورشید) ہومیوپیتھک ڈاکٹرز فاؤنڈیشن (HDF) کی جانب سے خدمتِ خلق کا سلسلہ جاری ہے۔ چیئرمین ڈاکٹر سید محفوظ کاظمی اور صدر ڈاکٹر محمد رمضان جنجوعہ کی ہدایت پر ویلفیئر ہومیوپیتھک میڈیکل کیمپ کا انعقاد فرخ جاوید میموریل ہسپتال لکھوال میں کیا گیا۔
کیمپ کے انعقاد میں نائب صدر HDF پاکستان ڈاکٹر رضوانہ مرچنٹ، جنرل سیکریٹری ڈاکٹر عدنان حسین، فنانس سیکریٹری ڈاکٹر سید بشیر الدین، چیف آرگنائزر ڈاکٹر منور رؤف اور انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر واصف حسین نے اہم کردار ادا کیا۔
کیمپ کی سربراہی ڈاکٹر فدا حسین (کوآرڈینیٹر HDF پاکستان) نے کی، جبکہ ڈاکٹر حزب اللہ (نائب صدر ضلع راولپنڈی)، ڈاکٹر یار محمد عامر اور ڈاکٹر شاہد حنیف بھی ٹیم کا حصہ تھے۔
اس فری میڈیکل کیمپ میں عوام الناس کو ہومیوپیتھک طریقہ علاج کی آگاہی فراہم کی گئی جبکہ 65 سے زائد مریضوں کا مفت چیک اپ کیا گیا اور انہیں ایک ہفتے کی ادویات بھی بالکل مفت فراہم کی گئیں۔





