جون 6, 2026

جہلم: ڈی پی او طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت تھانہ کالا گجراں میں تفتیشی افسران کی میٹنگ

جہلم (بیوروچیف) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر طارق عزیز سندھو کی زیر صدارت تھانہ کالا گجراں میں تفتیشی افسران کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ میٹنگ میں ایس ڈی پی او صدر، ایس ایچ او تھانہ کالا گجراں اور تمام تفتیشی افسران نے شرکت کی۔

میٹنگ کے دوران تمام زیر تفتیش مقدمات اور نامکمل چالان زیر بحث آئے۔ ڈی پی او جہلم نے افسران کو ہدایت دی کہ پراسیکیوشن سے قریبی رابطہ برقرار رکھتے ہوئے مقدمات کی بروقت یکسوئی اور عدالتوں میں ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔ ایس ایچ او کو ہدایت کی گئی کہ چالان 14 یوم کے اندر عدالتوں میں موصول ہوں۔

طارق عزیز سندھو نے کہا کہ عوام الناس کو انصاف کی بروقت فراہمی کے لیے زیر تفتیش مقدمات کو جلد یکسو کرنا اور رپورٹس 173 ض ف کی بروقت عدالتوں میں ترسیل انتہائی ضروری ہے۔ افسران کو تکمیل ریکارڈ پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی گئی، جبکہ سپروائزری افسران کو بھی ہدایت دی گئی کہ وہ تھانہ جات میں ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران کے ساتھ میٹنگز کا انعقاد کریں اور پینڈنگ روڈ سرٹیفکیٹس کی یکسوئی یقینی بنائیں۔

ڈی پی او نے کہا کہ تمام تھانہ جات اور سرکل افسران کی کارکردگی روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کی جا رہی ہے، اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی جبکہ ناقص کارکردگی پر بازپرس عمل میں لائی جائے گی۔