جون 3, 2026

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) پنجاب پولیس کے سب انسپکٹر محمد شفیق چوہدری حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نمازِ جنازہ اُن کے آبائی گاؤں کھرکا شریف، علاقہ تھانہ صدر سرائے عالمگیر (گجرات) میں ادا کی گئی، جس میں ڈی ایس پی انویسٹی گیشن محمد ابراہیم وڑائچ، ایس ایچ او تھانہ منگلا کینٹ، ایڈمن آفیسر سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سماجی، سیاسی، صحافتی، عسکری اور مقامی شخصیات بھی بڑی تعداد میں موجود تھیں۔ مرحوم سب انسپکٹر محمد شفیق چوہدری دیانت دار، نرم دل اور فرض شناس پولیس آفیسر کے طور پر پہچانے جاتے تھے۔ دورانِ سروس انہوں نے ہر ذمہ داری دیانت، پیشہ ورانہ مہارت اور ایمانداری سے نبھائی۔

جنازے کے بعد مرحوم کی قبر پر پھول چڑھائے گئے اور روح کے ایصالِ ثواب، بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی گئی۔

ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا کہ سب انسپکٹر محمد شفیق چوہدری کی خدمات محکمہ پولیس ہمیشہ یاد رکھے گا۔ مرحوم ایک باوقار، محنتی اور فرض شناس آفیسر تھے، اللہ ان کی اگلی منزلیں آسان فرمائے۔

Share:

مزید خبریں