کراچی (پ۔ر) اوور 40 ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2025 کے فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 7 وکٹ سے شکست دے کر ٹائٹل جیت لیا۔
پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے 9 وکٹ پر 150 رنز بنائے۔ اس دوران فواد عالم نے 24 اور عبدالرزاق نے 19 رنز اسکور کیے۔ آسٹریلیا کے مارک کلیری نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 22 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیا نے 151 رنز کا ہدف 19 اوورز میں 3 وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا اور اس کے ساتھ ہی ورلڈ کپ اپنے نام کر لیا۔
اوور 40 ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ 2025 میں 12 بین الاقوامی ٹیموں نے حصہ لیا اور 42 میچز کا انعقاد کراچی میں کیا گیا۔





