امریکی جریدے فوربز نے پنجاب حکومت کے ستھرا پنجاب پروگرام کو دنیا کا سب سے بڑا مربوط کچرا اٹھانے والا نظام قرار دیا ہے۔ فوربز کی رپورٹ کے مطابق، صوبے میں صرف 8 مہینوں میں کچرے کے مسائل کے بہترین حل فراہم کیے گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ منصوبے کے تحت روزانہ 50,000 ٹن کچرا جمع کیا جاتا ہے، سڑکیں صاف ہیں اور آلودگی میں نمایاں کمی آئی ہے۔ اس پروگرام کی وجہ سے ایک لاکھ سے زیادہ ملازمتیں پیدا ہوئیں اور لاکھوں افراد کو پہلی بار باقاعدہ کچرا اٹھانے کی سروس فراہم کی گئی۔
ستھرا پنجاب پروگرام کو COP30 میں عالمی سطح پر بھی پیش کیا گیا جہاں اسے ”Integrated Waste & Climate Action“ ماڈل کے طور پر تسلیم کیا گیا۔ فوربز نے رپورٹ میں کہا کہ یہ منصوبہ دنیا کے رہنماؤں کے لیے سیکھنے کا بہترین موقع ہے۔





