جہلم (سلطان رضوی) گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جکر کو تعلیمی ترقی کے لیے چوہدری محمد احسن (UK) اور چوہدری اشتیاق احمد (UK) کی جانب سے 2 کنال اراضی کا عطیہ تعلیم کے فروغ اور بچیوں کے روشن مستقبل کے لیے ایک قابلِ تحسین قدم اٹھاتے ہوئے چوہدری محمد احسن اور چوہدری اشتیاق احمد (مقیم یو کے) نے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول جکر کو دو کنال قیمتی اراضی عطیہ کر دی گئی عطیہ نہ صرف اسکول کی توسیع میں مدد دے گا بلکہ بچیوں کو بہتر تعلیمی ماحول اور سہولیات کی فراہمی کی راہ بھی ہموار کرے گا علاقہ مکینوں، اساتذہ اور طلبہ کے والدین نے اس اقدام کو بے حد سراہا اور کہا کہ "یہ قدم نہ صرف علم کی روشنی کو عام کرنے میں مددگار ہے بلکہ بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں کے جذبۂ خیرات کی روشن مثال بھی ہے اس موقع پر اسکول انتظامیہ نے چوہدری محمد احسن اور چوہدری اشتیاق احمد کے لیے دعاؤں کے ساتھ خصوصی شکریہ ادا کیا اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ اسکول کی عمارت کی توسیع کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ اراضی کا فائدہ جلد از جلد تعلیمی ترقی کی صورت میں سامنے آ سکے یہ اقدام آئندہ نسلوں کے لیے ایک صدقہ جاریہ ہے، جو آنے والے وقتوں میں تعلیم یافتہ اور باشعور معاشرے کی بنیاد رکھے گا





