نومبر 1, 2026

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ نے توہین مذہب کے چار ملزمان کو بری کر دیا

لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ نے توہین ناموس رسالت کے مقدمے میں سزائے موت پانے والے چار ملزمان کی اپیل منظور کرتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔

ملزمان کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل راولپنڈی نے 12 ستمبر 2022 کو توہین ناموس رسالت اور پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔ بعد ازاں، سیشن کورٹ نے چاروں ملزمان کو سزائے موت سنائی تھی، جس کے خلاف ملزمان نے اپیل دائر کی تھی۔

لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے اپیل منظور کیے جانے کے بعد چاروں ملزمان قانونی طور پر بری ہو گئے ہیں۔