اکتوبر 30, 2026

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی انتقال کرگئے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق عرفان صدیقی گزشتہ دو ہفتوں سے علیل تھے اور اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے۔عرفان صدیقی سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے اور پارٹی کے صدر نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں شمار ہوتے تھے۔وہ مارچ 2021 میں سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین کے طور پر بھی ذمہ داریاں انجام دے رہے تھے۔مرحوم کی وفات پر سیاسی و سماجی شخصیات نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔