اکتوبر 29, 2026

پی ٹی آئی کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو 27ویں ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد ایوان بالا کی رکنیت سے مستعفی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے سینیٹ میں 27ویں آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دینے کے بعد ایوانِ بالا سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا۔

سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
“میں آج صرف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وجہ سے آئینی ترمیم پر ووٹ دینے آیا ہوں۔”

انہوں نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی فتح ہم سب کے لیے باعثِ فخر ہے،
“صدر ٹرمپ نے جتنی عزت ہمارے فیلڈ مارشل کو دی، اتنی کسی صدر یا وزیراعظم کو نہیں دی۔”

سیف اللہ ابڑو نے مزید کہا کہ
“یہی ایوان ہے، پہلے یہی کام فروغ نسیم کرتے تھے، اب آپ کر رہے ہیں۔ جب پی ٹی آئی کی حکومت آئے گی تو یہی کام بیرسٹر علی ظفر کریں گے۔”

اپنے خطاب کے اختتام پر سینیٹر سیف اللہ ابڑو نے اعلان کیا:
“میں آج سینیٹ کی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔”