ہانگ کانگ سکسز کپ کے فائنل میں پاکستان نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کویت کو شکست دے دی۔
پاکستان نے مقررہ چھ اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 52 رنز کی شاندار اننگز کھیلی،
جبکہ عبدالصمد نے 42 اور خواجہ نافع نے 22 رنز کی عمدہ بیٹنگ کی۔
ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم آخری اوور کی پہلی گیند پر 92 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان نے یہ مقابلہ 43 رنز سے جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔





