پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز اور تین ملکی ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، پی سی بی نے اعلان میں بتایا کہ حسن نواز کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ سے ریلیز کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی جگہ کسی نئے کھلاڑی کو ون ڈے اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔
Match officials announced for Pakistan v Sri Lanka ODI series
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 9, 2025
Details here ➡️ https://t.co/ekpbIekyxF#PAKvSL
پی سی بی کے مطابق، فخر زمان اور عبدالصمد کو ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔
فخر زمان پہلے ہی ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں موجود تھے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز 11 سے 15 نومبر تک راولپنڈی میں کھیلی جائے گی،
جبکہ ٹرائی نیشن سیریز 17 سے 29 نومبر تک جاری رہے گی۔
ٹرائی نیشن سیریز میں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔





