جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم طارق عزیز سندھو کی ہدایت پر تھانہ دینہ پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے مایو گینگ کے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ دینہ سرمد الیاس ملک اور ٹیم کی جانب سے کی گئی اس کارروائی میں چوری کے متعدد مقدمات میں ملوث ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ رقم 10 لاکھ 3 ہزار روپے اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ 30 بور پسٹل بمعہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا ہے۔
ڈی پی او جہلم طارق عزیز سندھو نے کہا ہے کہ ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جا سکے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سنگین نوعیت کے مقدمات میں ملوث افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں





