جون 2, 2026

ڈنگہ: میاں طارق محمود کی رہائشگاہ پر 14 اگست کی تقریب کے انتظامات کے لیے مشاورتی اجلاس

ڈنگہ (میاں احتشام اللہ اسلم)سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود کی رہائشگاہ پر یومِ آزادی 14 اگست کی تقریب کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت قیصر اسحاق مغل (انچارج ترقیاتی پروگرام ڈنگہ) اور مرزا فاروق زمان یوتھ کوآرڈینیٹر پی پی 34 نے کی۔ میٹنگ میں ممتاز راہنما رانا صاحب نواز اور سماجی شخصیت خان نواز ، چوہدری رخسار مکڑ، مرز تیمور، عارف جاوید ، توصیف رستم، غلام مرتضیٰ بٹ، مہر مشتاق احمد کامران بھٹی سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں 14 اگست کو ہونے والی پرچم کشائی تقریب میں عوامی شرکت کو مؤثر بنانے کے لیے مختلف انتظامی پہلوؤں پر مشاورت کی گئی۔

قیصر اسحاق مغل نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات قومی اتحاد، حب الوطنی اور نوجوان نسل میں شعور اجاگر کرنے کا بہترین ذریعہ ہیں۔ مرزا فاروق زمان نے نوجوانوں کی بھرپور شرکت پر زور دیا، جبکہ خان نواز نے کہا کہ یہ دن ہمیں ان قربانیوں کی یاد دلاتا ہے جن کی بدولت پاکستان وجود میں آیا۔ سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود نے اجلاس کے شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست کے دن کو ڈنگہ میں شایانِ شان طریقے سے منایا جائے گا اور شہر کے عوام کو ایک مثالی تقریب دیکھنے کو ملے گی