ژوب کے علاقے سمبازہ میں پاک افغان سرحد پر بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کی دراندازی کی کوشش کو سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 7 اور 8 اگست کی شب دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارج کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔آئی ایس پی آر کی جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ سکیورٹی فورسز نے خوارج کی نقل و حرکت کا بروقت پتہ لگا کر موثر کاروائی کی، جس میں دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج سرحدوں کے دفاع اور بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ملک کی سلامتی کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے گا۔
متعلقہ خبریں





