گجرات (پ ر) صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے گجرات پریس کلب کے صدر عبدالستارمرزا سمیت 4سینئر صحافیوں پر درج کروائے جانیوالے مقدمہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ گجرات پریس کلب کے صحافیوں نے ہمیشہ ضلعی انتظامیہ کیساتھ فرینڈلی ماحول رکھتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے بہترین صحافتی ذمہ داریاں نبھائی ہیں ضلع میں سرکارکی سرپرستی میں شہریوں کے تعاون سے فلاحی پراجیکٹ کے قیام میں گجرات کے صحافیوں کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا ہر موقع پر انہوں نے بڑھ چڑھ کر صحافتی فرائض احسن طریقے سے نہ صرف نبھائے بلکہ گجرات انتظامیہ اور ضلع کے باسیوں کا ”گڈ فیس“ پنجاب میں اجاگر کیا لیکن فوری طور پر سینئر صحافیوں اندراج مقدمہ سے سول سوسائٹی، تاجر، سیاسی رہنما، سماجی شخصیات ہر کوئی حیران ہے کہ جن معتبر صحافتی چہروں نے ہمیشہ مظلوم طبقہ کی آواز بلند کی اورمثبت صحافتی اقدار کو فروغ دیا انہی پر ایف آئی آر درج کرکے اداروں کو ایکدوسرے کے سامنے کھڑا کر دینا احسن عمل نہیں صدر رشیدہ شفیع فاؤنڈیشن امتیاز کوثر نے کہا کہ صلح جوئی کیلئے تھانہ جانیوالے سینئر صحافیوں پر مقدمہ کا اندراج اور اداروں کے درمیان ٹکراؤ اچھی پالیسی نہیں بالخصوص جب صحافتی اداروں کے ذمہ داران اپنی حدود و قیود میں رہ کر کام کررہے ہوں انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر گجرات نور العین، قائمقام ڈی پی او گجرات ریاض ناز کو ضلع کے حاکم اورمحافظ ہونے کے ناطے اداروں کے درمیان الجھاؤ، تناؤ، کھچاؤ اور ٹکراؤ کو روکنے کیلئے کردار ادا کرنا ہوگا ہر طبقہ انہی کی طرف اپنی توجہ مبذول کیے ہوئے ہیں




