جون 3, 2026

سابق جنرل سیکرٹری تحصیل پریس کلب سرائے عالمگیر ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور صدر احتشام راٹھور کے درمیان اہم ملاقات

سرائے عالمگیر (تحصیل رپورٹر)تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ سرائے عالمگیر کے سابق جنرل سیکرٹری ڈاکٹر تصور حسین مرزا اور سرائے عالمگیر پریس کلب کے نوجوان صدر احتشام راٹھور کے درمیان ایک اہم ملاقات ہوئی۔ملاقات کے دوران دونوں صحافیوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ اپنے اپنے پلیٹ فارمز سے صحافت جاری رکھیں گے اور اپنی اپنی تنظیمی وابستگی کے دائرے میں رہتے ہوئے پیشہ ورانہ ذمہ داریاں ادا کرتے رہیں گے۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ اس ملاقات کا مقصد کسی بھی قسم کا اتحاد یا تنظیمی انضمام نہیں تھا بلکہ ایک دوسرے کے مؤقف کو سننا اور صحافتی سرگرمیوں پر تبادلۂ خیال کرنا تھا