جون 3, 2026

یٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا ہے۔وزارت خزانہ کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، پیٹرول کی نئی قیمت 272 روپے 15 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 11 روپے 37 پیسے اضافہ کیا گیا ہے، ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 284 روپے 35 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگیا ہے۔ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت میں 3 روپے 10 فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جب کہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 1 روپے 85 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ یکم جولائی کو پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 36 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا تھا، یکم جولائی سے ہائی اسپیڈ ڈیزل 10 روپے 39 پیسے مہنگا کیا گیا تھا۔پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرارحکومت کی جانب سے پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی برقرار رکھی گئی ہے۔ہائی اسپیڈ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی 74 روپے 51 پیسے فی لیٹر جبکہ پیٹرول پر لیوی 75 روپے 52 پیسے فی لیٹر برقرار ہے