جون 15, 2026

متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف سماعت آج ہوگی

متنازع پیکا ترمیمی ایکٹ کے خلاف درخواستوں کی سماعت آج اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوگی۔ جسٹس انعام امین منہاس درخواستوں کی سماعت کریں گے۔یہ درخواستیں پی ایف یو جے، سینئر صحافی حامد میر اور اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن نے دائر کر رکھی ہیں۔ان درخواستوں کی پچھلی سماعت 4 جون کو ہوئی تھی، جس میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے فریقین سے جواب طلب کر رکھا ہے۔