جون 15, 2026

ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی، انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار 

گجرات: ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انسانی سمگلنگ اور ویزہ فراڈ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ، گرفتار ملزمان میں رانا شمشاد ، محمد شعیب ، عبد القیوم اور شہزاد رزاق شامل، ملزمان کو گوجرانوالہ اور گجرات کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا.ملزمان شہریوں کو بیرون ملک ملازمت کا جھانسہ دے کر لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث پائے گئے.ملزم رانا جمشید نے شہری کو غیر قانونی طور سپین بھجوانے کے لیے 20 لاکھ روپے اور 800 امریکی ڈالر ہتھیائے.ملزم نے شہری کو یورپ کی بجائے موریطانیہ بھجوایا.ملزم نے شہری کو موریطانیہ سے کشتی کے ذریعے یورپ بھجوانے کی کوشش کی.شہری نے کشتی کے ذریعے یورپ داخل ہونے سے انکار کر دیا اور پاکستان واپس آ گیاجبکہ ملزم شہزاد رزاق نے شہری کو اٹلی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 18 لاکھ روپے ہتھیائے.ملزم نے شہری کو اٹلی کی بجائے آذربائیجان بھجوایا.آذربائیجان پہنچنے پر ملزم اور اس کے ساتھیوں نے شہری کو محصور کر لیا اور تاوان کا مطالبہ کرتے رہے.ملزم اور اس کے ساتھیوں نے متاثرہ شہری کو 2 ماہ تک آذربائیجان میں محصور رکھاملزم عبدالقیوم نے شہری کو غیر قانونی طور سائپرس بھجوانے کی غرض سے 16 لاکھ روپے ہتھیائے.ملزم محمد شعیب شہری کو دبئی ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے نے 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہتھیائے.تاہم ملزمان نے شہری کو بیرون ملک بھجوانے میں ناکام رہے اور روپوش ہو گئے.ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے