سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ)ریاض کے گرین ہالز میں ہونے والے پی ایف ایل مینا 2 ایونٹ میں زبردست ایم ایم اے فائٹس دیکھنے کو ملیں۔ مصر کے مشہور فائٹر عمر الدفراوی نے صرف 1 منٹ 15 سیکنڈ میں اٹلی کے ڈینیئلے میچیلی کو شکست دے دی۔ انہوں نے ٹرائی اینگل چوک نامی ایک خاص تکنیک سے مقابلہ جیتا، جو ان کی اس تکنیک سے تیسری کامیابی ہے،جیت کے بعد عمر الدفراوی نے کہا کہ وہ اب پی ایف ایل یورپ چیمپیئن سے مقابلہ کرنا چاہتے ہیں، اور خود کو عرب دنیا کا نمبر ون ایم ایم اے فائٹر کہااسی ایونٹ میں سعودی عرب کے نوجوان فائٹر حتّان السیف نے بھی شاندار کھیل پیش کیا اور تیونس کے نور الفلیطی کو دوسرے راؤنڈ میں ٹی کے او (ٹیکنیکل ناک آؤٹ) سے ہرا کر اپنی جیت کا تسلسل برقرار رکھا،ویلوٹر ویٹ کیٹیگری میں محمد الاقرعہ نے عمر حسین کو متفقہ فیصلے سے ہرایا اور سیمی فائنل میں پہنچ گئے، جہاں ان کا مقابلہ اب محمد زری سے ہوگا، جنہوں نے ایمن جلال کو سخت مقابلے کے بعد شکست دی،بینٹم ویٹ فائٹس میں بھی شائقین کو دلچسپ مقابلے دیکھنے کو ملے۔ مختار بن قاسی نے صرف 57 سیکنڈ میں لیور پر زور دار پنچ مار کر حریف کو ناک آؤٹ کیا، جب کہ اسلام یوسف نے فلائنگ نی سے فائٹ کا شاندار اختتام کیا،دیگر کامیاب فائٹرز میں زاویر الاوی، نورس ابزاخ، امیر فضلی، بدرالدین دیانی اور عبدالرحمن الحیاصات شامل تھے، جنہوں نے بہترین کھیل دکھا کر سیمی فائنلز میں جگہ بنا لی،یہ ٹورنامنٹ مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں ایم ایم اے کھیل کو مزید مقبول بنا رہا ہے اور ہر مقابلے کے ساتھ اس میں دلچسپی بڑھتی جا رہی ہے۔





