اکتوبر 29, 2026

ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کے فنڈز اور قیصر اسحاق مغل کی زیر نگرانی ڈنگہ شہر میں ریکارڈ منصوبوں پر کام جاری ہے:رانا صاحب نواز

ڈنگہ (احتشام اللہ اسلم) راہنما مسلم لیگ ن ڈنگہ رانا صاحب نواز نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایم این اے چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کے فنڈز اور خصوصی دلچسپی سے جبکہ قیصر اسحاق مغل کی زیر نگرانی ڈنگہ شہر میں ریکارڈ کام ہو رہے ہیں۔ کئی کئی دہائیوں سے لوگ ان کاموں کے منتظر تھے لیکن کسی نمائندہ نے کام نہیں کروائے۔ شہر بھر میں بجلی کے بے شمار منصوبوں پر کام مکمل جبکہ درجنوں منصوبوں پر کام ابھی بھی جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب گلیوں اور نالیوں کی تعمیر کے لئے بھی فنڈز آ گئے ہیں۔ ایم این اے نصیر احمد عباس سدھو کی زیر قیادت ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا اور علاقہ کو در پیش مسائل کے حل کے لئے کاوشیں جاری رہیں گی۔