ڈنگہ ( احتشام اللہ اسلم) ناجائز رکشہ سٹینڈز کے خلاف بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہیگا، ڈنگہ شہر میں کسی کو نا جائز پارکنگ یا رکشہ سٹینڈ بنانے کی اجازت نہیں، جو بھی ٹریفک کے بہاؤ میں خلل ڈال کر شہریوں کیلئے پریشانی کا باعث بنے گا اسے سرکاری مہمان بنا کر حوالات کی سیر کروائی جائیگی۔ ان خیالات کا اظہار سیکٹر انچارج ٹریفک پولیس ڈنگہ عزت رسول مختار نے بوہڑ چوک میں رکشہ ڈرائیورز کو بر مانگ دیتے ہوئے کیا۔ انھوں نے مزید کہا کہ بوہڑ چوک میں ہر قسم کی پارکنگ منع ہے، رکشہ، ہتھ ریڑھی، پک اپ، بس، مزدا اور ہنڈائی سمیت ہر قسم کی ٹریفک کا داخلہ منع ہے۔ میونسپل کمیٹی کی جانب دو بازاروں میں لگائے گئے





