جون 3, 2026

اسسٹنٹ کمشنر گجرات کا بنیادی مرکز صحت چک سادہ کا دورہ

ڈپٹی کمشنر گجرات صفدر حسین ورک کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر گجرات نے گزشتہ روز بنیادی مرکز صحت (BHU) چک سادہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران عملے کی غیر حاضری کا انکشاف ہوا، جس پر فوری طور پر متعلقہ افسران کو مطلع کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر نے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DDHO) کو عملے کی غیر حاضری کے حوالے سے وضاحت طلب کی اور متعلقہ افراد کے خلاف کارروائی کے لیے رپورٹ بھی ارسال کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے اور اس ضمن میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ مزید برآں، اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ عملہ اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی انجام دے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔