جون 3, 2026

پاٹری ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے وفد کی چیئرمین عدنان اقبال مکی کی قیادت میں گجرات پریس کلب آمد، نومنتخب عہدیداران کو مبارکبادپیش کی

گجرات(پ۔ر)پاٹری ایسوسی ایشن ضلع گجرات کے وفد نے چیئرمین عدنان اقبال مکی کی قیادت میں گجرات پریس کلب آکر نومنتخب صدر عبدالستار مرزا‘ سینئر نائب صدر راجہ ریاض احمد راسخ‘ جنرل سیکرٹری مدثر اقبال و دیگر گلدستہ و مٹھائی پیش کر کے مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاٹری وفد نے سپریم کونسل کے لیڈر حاجی ناصر محمود‘ سابق صدر حاجی اعظم رحمانی‘ سینئر وائس چیئرمین مظہر حسین‘ وائس چیئرمین مہر محمد آصف‘ سابق چیئرمین حاجی محمد زاہد‘ سابق صدر گجرات چیمبر ثوبان ظہیر بٹ‘ ایگزیکٹو ممبران جاوید اقبال‘ حاجی عقیل احمد‘ حاجی شاہد‘ ندیم بٹ‘ حمزہ‘ عمران نواز‘ سابق ایگزیکٹو ممبر محمد سلیم طاہر‘ چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی فیاض احمد‘ سفیان ظہیر بٹ‘ حافظ عمر‘ پرویز گلابی‘ ایگزیکٹو ممبر گجرات چیمبر ولید عارف‘ سیکرٹری جنرل محمد عمران و دیگر شامل تھے۔ چیئرمین عدنان اقبال مکی نے پاٹری ایسوسی ایشن کی طرف سے پچاس ہزار روپے فنڈز کا اعلان کیا۔ اس موقع پر نائب صدر قیصر اعجاز ملہی‘ جوائنٹ سیکرٹری ابوبکر سیٹھی‘ سیکرٹری فنانس آصف بھٹی‘ سیکرٹری اطلاعات ذوالفقار علی باجوہ‘ سیکرٹری تقریبات وسیم گوندل‘ سیکرٹری نوازش علی نوازش‘ سیکرٹری سپورٹس شاکر بیگ مرزا‘ سابق صدور محمود اختر محمود‘ سید نوید شاہ‘ ممبران مجلس عاملہ ارشد محمود‘ صہیب سرور‘ صغیر قمر‘ ڈاکٹر مظہر چوہان‘ ارشد علی‘ ذیشان ذوالفقار‘ شاہد رسول‘ فیاض حسین بٹ‘ اسجد نواز وڑائچ‘ رانا افتخار‘ اویس بیگ مرزا‘ خرم پرنس‘ سید اعتزاز حیدر شاہ و دیگر موجود تھے۔ خوشگوار ماحول میں منعقدہ تقریب پاٹری مسائل بارے مفصل انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا‘ صدر عبدالستار مرزا نے پاٹری وفد کو پریس کلب آمد پر ویلکم کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عدنان اقبال مکی‘ انتہائی قابل اور ملنسار شخصیت ہیں‘ ہمیشہ تنقید کو برداشت کرتے ہیں‘ عبدالستار مرزا نے کہا کہ گجرات کی پاٹری انڈسٹری بھارت کے مقابلے میں جدید سہولیات سے آراستہ ہے‘ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ گجرات کی تمام تنظیموں کیساتھ ملکر پریس کلب کے پلیٹ فارم پر بڑا سیمینار کا انعقاد کریں‘ پاٹری انڈسٹری کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہیں‘ نائب صدر قیصر اعجاز ملہی نے بھی پاٹری وفد کو گجرات پریس کلب آمد پر ویلکم کیا۔