اکتوبر 31, 2026

عوامی لیبر ہال میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد، محمد منشاء بٹ اور شہید طارق عزیز کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا

لالہ موسیٰ (بلال منشاء بٹ سے)چیئرمین لالہ موسیٰ پریس کلب محمد منشاء بٹ مرحوم،طالب حسین مرحوم، محمد علی بھٹی مرحوم، شہید طارق عزیز، مبشر حسین بھٹی مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے عوامی لیبر لیڈر محمد حسین وٹو کی جانب سے وٹو لیبر ہال لالہ موسیٰ پر تعزیتی ریفرنس کا انعقاد کیاگیا جس کی سرپرستی طارق محمود بھٹی نے کی تعزیتی ریفرنس میں ممتاز سماجی وسیاسی کاروباری شخصیا ت کے ساتھ ساتھ پولیس ملازمین نے بھی شرکت کی تعزیتی ریفرنس میں مرحومین کی روح کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی جبکہ دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کے درجات بلند فرمائے اور انکو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے آمین یارب العالمین۔