سعودی عرب (ادریس احمد گنجہ سے)ہردلعزیز ممتاز شخصیت ملک بابر اکرم اعوان کی جانب سے سابق ڈپٹی سیکرٹری OICعقیل احمد آرائیں،مرکزی راہنما پاکستان اوورسیز فورم چوہدری محمد امجد گجر کے اعزاز میں پُرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیاگیا،جس میں اشفاق واحد، عمران خان، انجم اقبال وڑائچ نے بھی شرکت کی عشائیہ کے موقع پر کمیونٹی کے مثبت ایمج کے فروغ کے حوالے سے خصوصی تبادلہ خیال کیاگیا جبکہ اس عزم کا اعادہ کیاگیا کہ کمیونٹی میں محبت اور امن وبھائی چارہ کے فروغ کے لیے مثبت اقدمات کیے جائیں گے۔





