گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے صبح 10 بجے سے 11:30 بجے تک شہریوں سے ڈی سی دفتر گجرات میں ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر شہریوں سے متعلق شکایات پیش کیں۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو موقع پر ہدایات جاری کیں کہ عوامی شکایات کا فوری نوٹس لے کر ان کے حل کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کے مطابق عوامی مسائل کے حل اور سرکاری خدمات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے عوام کو یقین دلایا کہ ضلعی انتظامیہ ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے اور یہ انکا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق پبلک اوقات کار میں شہریوں کو سہولیات کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔





