جون 14, 2026

ڈاگ شو کے آرگنائزرز کی جانب سے جہلم پریس کلب،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم

جہلم (چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان میں شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹ کی تقسیم ڈاگ شو کے آرگنائزرمعروف سماجی شخصیت احسن جرال،روی اقبال نے گزشتہ روزصحافیوں کو ضلع جہلم کے مسائل،مظلوم دکھی انسانوں کی آواز ایوانوں میں پہنچانے اور علاقائی مسائل اجاگر کرنے سرکاری ونجی تقربیات کی بھرپور کوریج کرنے پر انعامات سے نوازا تفصیلات کے مطابق جہلم کی معروف سماجی شخصیات احسن جرال،روی اقبال نے برلب جی ٹی روڈ ماڈرن بازار میں ڈاگ شوکا انعقاد،کروایا اس شومیں کتوں کی کارکردگی اور حسن کے مقابلے منقد ہوئے اس موقع پر اعلیٰ نسل کے کتے مالکان کے ساتھ ٹریک پر دوڑتے نظر آئے جب کہ کتوں کی کارکردگی اور حسن کا مقابلہ ہوا مختلف رنگ و نسل کے کتوں نے ٹریک پرواک کی۔ وفاداری دوستی کی علامت، دیکھ بھال اور نازنخروں سے پلے خوبصورت کتے، ڈاگ شوکی رونق بنے رہے

اس موقع پر۔پٹ بل، بل ڈوگ، جرمن شیفرڈ، اور دیگر پالتواعلی نسل کے کتوں کے مالکان بھی پرجوش نظر آئے، ڈاگ شو کے آرگنائزر احسن جرال نے جہلم پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کتوں کے مالکان اپنے جانوروں کا جان سے زیادہ خیال رکھتے ہیں انہوں نے جہلم پریس کلب کے صدر مہر محمد الیاس جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو سرپرست چوھدری مہربان حسین چیرمین الیکٹرانک میڈیا عامر کیانی سیئینر نائب صدر مرزا قدیر بیگ سئینر نائب صدر سید مستفیض اقبال بخاری انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر اعجاز اعوان فنانس سیکرٹری عبدالرحمن قادری،افس سیکرٹری عبدالغفار آزاد چوھدری ظفر نور،جنرل سیکرٹری الیکٹرانک میڈیا غلام قادر۔مخلص،سید ناصر محمود چوھدری تصورحسین،راجہ شہریار علی،مرزافارن بیگ، چوھدری دانیال عابد،چوھدری عابد محمود سید مظہر عباس سمیت دیگر صحافیوں کو شیلڈز اور تعریفی سرٹیفکیٹس سے نواز گیا