اگست 1, 2026

یحیٰ سنوار غزہ کی سرنگوں میں خفیہ طور پر سرگرم ہیں، رپورٹ

فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے چیف یحیٰ سنوار فلسطینی ریاست کے قیام کا ذریعہ مسلح جدوجہد ہی سمجھتے ہیں، وہ غزہ کی سرنگوں میں خفیہ طور پر سرگرم ہیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق 62 سالہ یحیٰ سنوار کی اپنی تنظیم پر گرفت مضبوط ہے اور وہ اب بھی غزہ کے سرنگوں کے نیٹ ورک میں خفیہ طور پر سر گرم ہیں۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے بتایا ہے کہ حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے اسرائیل پر حملوں اور صہیونیوں کی جانب سے جوابی کارروائی کے باوجود یحیٰ سنوار مسلح جدوجہد کو ہی فلسطینی ریاست کے قیام کا واحد راستہ سمجھتے ہیں۔حماس کی جانب سے 7 اکتوبر 2023 کے حملوں میں 1,200 افراد ہلاک ہوئے اور 250 لوگوں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا، جس کے نتیجے میں اسرائیل نے وسیع پیمانے پر جوابی کارروائی کی، اور ہزاروں فلسطینیوں کو شہید کرکے لاکھوں لوگوں کوبے گھر کیا جاچکا ہے۔