نومبر 3, 2026

جہلم: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی نے اہلحدیث چوک میں منی پارک کا سنگ بنیاد رکھ دیا

جہلم(چوہدری سالک پسوال) منی پارک کے قیام سے شہر کی خوبصورتی میں اضافہ ہو گا اور شہریوں کو ایک اچھی جگہ دستیاب ہو گی یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے اہلحدیث چوک میں منی پارک کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اہلحدیث چوک میں عرصہ دراز سے پارک کے لیے مختص جگہ پر تجاوزات مافیا کا راج تھا جس سے شہر میں ٹریفک اور پارکنگ کے مسائل بھی پیدا ہوتے تھے۔ اس جگہ کو واگزار کرانے کے بعد یہاں منی پارک تعمیر کیا جا رہا ہے جہاں شاپنگ کے لیے آنے والے شہریوں کو ایک اچھی جگہ میسر آئے گی۔ اس موقع پر انجمن تاجران کے ممبران نے ڈی سی جہلم کا استقبال کیا اور سنگ بنیاد رکھنے پر شکریہ ادا کیا۔