نومبر 3, 2026

جہلم ؛ ٹریفک قوانین بارے آگاہی مہم ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن میں ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان کی طالبات کو بریفنگ


سرائے عالمگیر ( ڈاکٹر تصور حسین مرزا)تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب مرزا فاران بیگ کے ویژن اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی زیر نگرانی ڈی ایس پی ٹریفک رضا حسنین اعوان نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین سول لائن جہلم میں بھی بچیوں کے لیے ٹریفک قوانین کے بارے میں اگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔ان کے ہمراہ انچارج ایجوکیشن ونگ انسپیکٹر ماجد کیانی اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان بھی تھے۔معزز مہمانوں کی آمد پر پرنسپل ادارہ میڈم سمیط ارفع اور اسٹاف نے ان کا بھرپور استقبال کیا اور ان کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔ڈسٹرکٹ ٹریفک افیسر رضا حسنین نے بڑی خوبصورتی کے ساتھ بچیوں کو ہیلمٹ کی افادیت اور پتنگ بازی ، ہوائی فائرنگ سے ہونے والے نقصانات سے اگاہ کیا۔بچیوں کو ڈرائیونگ لائسنس اور لرنر بنانے کا مکمل طریقہ بھی سمجھایا گیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹریفک پولیس انتہائی مناسب فیس میں ڈرائیونگ سکول کے اندر بچیوں کو 10 دن کی ٹریننگ دینے کے بعد لائسنس بنوانے میں بھی ان کی مکمل مدد اور رہنمائی کرتی ہے۔اس کے علاوہ انہوں نے روڈ پر اپنی اور دوسروں کی جان کی حفاظت کو یقینی بنانے اور ایک دوسرے کے حقوق کا خیال رکھنے اور ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کا لیکچر دیا۔ٹریفک قوانین سے متعلق بچیوں کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔