نومبر 3, 2026

کھاریاں؛ صدر انجمن تاجران ڈنگہ روڈ محمد زبیر رضا کی چوہدری عابد رضا سے خصوصی ملاقات

کھاریاں ( محمد عمر) ڈیرہ چوہدری عبدالمالک گجرات پر مسلم لیگ ن گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر چوہدری عابد رضا سابق ایم این اے سے محمد زبیررضا صدر انجمن تاجران ڈنگہ روڈ و صدر میرا اپنا کھاریاں ٹرسٹ ، راجہ محمد ندیم ایڈووکیٹ انفارمیشن سیکرٹری MAK، مہر محمد عثمان ایم ڈی امبالہ بیکرز کھاریاں اور راجہ معاذ ندیم تھون شریف سرائے عالمگیر کی ملاقات. اس موقع پر مسلم لیگ ن ضلع گجرات کے صدر اور سابقہ مشیر وزیزاعلی پنجاب نواب طاہر الملک، کوآرڈینیٹر یوتھ مسلم لیگ ن ڈسٹرکٹ گجرات چوہدری علی وڑائچ کلاں چور، سینیئر صحافی طفیل میر و دیگر بھی موجود تھے. سابق ایم این اے چوہدری عابد رضا سے ملاقات میں کھاریاں شہر کی مجموعی صورتحال اور سروس روڈ کی موجودہ پوزیشن اور اس میں مزید قابلِ عمل بہتری کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ چوہدری عابدرضا صاحب نے بتایا کہ ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال خاص طور پر معاشی مسائل کیوجہ سے ترقیاتی کاموں میں کچھ ٹھہراو اور تعطل آ گیا تھا ورنہ ضلع گجرات کی عوام گواہ ھے کہ وہ ہر وقت لوگوں کی خدمت کیلئے کمربستہ رہتے ہیں. عوام کی خدمت کیلئے الحمداللہ وہ کسی فتح و شکست یا عہدوں کے محتاج نہیں ہیں بلکہ اللہ تعالی کی خاص کرم نوازی ھے کہ پارٹی رہنماؤں اور حلقہ کے عوام نے ہمیشہ انہیں انتہائی عزت و محبت سے نوازا. انہوں نے کہا کہ اب پاکستان کی بہتر معاشی صورتحال کے پیش نظر وہ یقین دلاتے ہیں کہ ضلع گجرات خاص طور پر حلقہ 62 کیلئے مختلف منصوبوں کیلئے وہ جلد کثیر فنڈز جاری کروا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح حلقہ کی عوام کیلئے ان کے ڈیرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اور کوٹلہ برادران کا لوگوں کی خدمت کا یہ سفر انشاءاللہ ہمیشہ جاری و ساری رہے گا.