نومبر 3, 2026

پنڈ دادنخان: ای ٹرانسفر سسٹم میں خرابی کا مسئلہ، ضلع جہلم کے اساتذہ ٹرانسفر،ریلیونگ آرڈرز سے پریشان

پنڈ دادنخان (صفر علی خان) ای ٹرانسفر سسٹم میں خرابی کا مسئلہ ضلع جہلم کے اساتذہ ٹرانسفر،ریلیونگ آرڈرز سے پریشان قوم کے معمار سراپا احتجاج وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات سے اصلاح احوال کا مطالبہ تفصیلات کے مطابق آن لائن ای ٹرانسفر سسٹم میں خرابی کے باعث ضلع جہلم کے اساتذہ کرام پریشان حال ایک دن ٹرانسفر کے آرڈر موصول کرنے والے اساتذہ کرام ریلیونگ کے مراحل میں ٹرانسفر واپسی کے آرڈر دیکھ کر حیرانی کی تصویر نظر آنے لگے محکمہ تعلیم کے ذمہ داران کی طرف سے پہلے ہی اساتذہ کرام لیو انکیشمنٹ کے نوٹیفکیشن کی واپسی کے ظالمانہ احکامات،طلبائطالبات کی پڑھائی کو نقصان پہنچانے والے اوقات کار کی تبدیلی،پنجاب میں سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ اداروں یا ٹھیکیداروں کے حوالے کرنے،ایس ایس اوز، اے ای اوزکی مشروط مستقلی،اساتذہ کرام کی غیر تدریسی ڈیوٹیوں کے خلاف ہونے والے حکومتی فیصلوں پر سراپا احتجاج دکھائی دیتے ہیں پنجاب ٹیچرز یونین کے کوآرڈینیٹر راولپنڈی ڈویژن ملک اسرار احمد سمیت دیگر عہدیداران نے حکومت پنجاب سے ظالمانہ فیصلوں کے احکامات کی واپسی اور سسٹم کی خرابی کے باعث ٹرانسفر ریلیونگ میں پیش آنے والے مسائل کے فوری سدباب کا مطالبہ کیا ہے