نومبر 3, 2026

بائیڈن کا امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم

امریکی صدر جو بائیڈن نے ایرانی حملوں کے بعد امریکی افواج کو اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکی صدر بائیڈن اور نائب صدر کملا ہیرس وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے اور اسرائیل کا دفاع کرنے کا حکم دے دیا۔ دوسری جانب اپنے بیان امریکی صدر جو بائیڈن نے کہا تھا کہ امریکا اسرائیل کے دفاع کےلیے تیار ہے۔ انکا کہنا تھا کہ امریکا خطے میں امریکی اہلکاروں کی حفاظت کےلیے بھی تیار ہے۔واضح رہے کہ ایران نے اسرائیل پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا اور 400 میزائل داغ دیے۔اسکے بعد اسرائیل نے جنگی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا تھا جبکہ امریکی صدر نے بھی قومی سلامتی ٹیم کی بھی میٹنگ بلالی۔