نومبر 3, 2026

گجرات؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے فیصل اعجاز نامی شخص جاں بحق ، اس کا ساتھی شدید زخمی

گجرات (نامہ نگار) نامعلوم ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا ہے۔گجرات کے علاقے محلہ مسلم آباد میں موٹر سائیکل سوار ملزموں کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ریسکیو اہلکاروں کے مطابق فیصل اعجاز نامی شہری کو پیٹ اور سر میں گولی لگی جس سے وہ موقع پر جاں بحق ہو گیا۔فائرنگ کی زد میں آکر اس کا دوسرا ساتھی عقیس انور کمر میں گولی لگنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والے نوجوان کو عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔