نومبر 3, 2026

جہلم:ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا مرکزی قبرستان اور باغ محلہ میں صفائی اور نکاسی آب کے کام کا دورہ

جہلم (چوہدری سالک پسوال)ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی کا مرکزی قبرستان اور باغ محلہ میں صفائی اور نکاسی آب کے کام کا دورہ، قبرستان کی مکمل صفائی، کچرے کوہٹانے اور باغ محلہ میں صفائی بہتر کرنے کا حکم، تفصیلات کے مطابق ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے مرکزی قبرستان میں جاری صفائی آپریشن کا مشاہدہ کیا اور تمام قبرستان سے جڑی بوٹیوں کو ختم کرنے اور شہریوں کیلئے آسانی فراہم کرنے کی ہدایت کی اسطرح باغ محلہ میں نکاسی آب اور گندگی کے ڈھیروں کوہٹانے کیلئے جاری آپریشن کا بھی خود جائزہ لیا اور آپریشن جلد مکمل کرنے اور نکاسی آب میں روکاوٹوں کو ہٹانے کی ہدایت بھی کی۔