نومبر 3, 2026

سرائے عالمگیر: عائشہ ویلفیئر ٹرسٹ کوٹلی چھتہ کے زیر اہتمام فری گائنی و چلڈرن میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، 200 سے زائد مریضوں کا چیک اپ

سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا )تفصیلات کے مطابق عائشہ عالم ویلفیئر ٹرسٹ بمقام کوٹلی چھتہ میں فری میڈیکل(گائنی اور چلڈرن کئیر ) کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔جو صبح 9بجے سے لے کر دوپہر دو بجے تک جاری رہا۔اس فری میڈیکل کیمپ میں جھلم کے ماہر ڈاکٹرز نے 200 سے زائد مریضوں کا چیک اپ کیا اور فری میڈیسن بھی دی۔ڈاکٹر شہزانہ امتیاز، ڈاکٹر زینب، ڈاکٹر شہناز، جناب ڈاکٹر تفسیر حسین گوندل، ڈاکٹر عبدالغفور ملک اور ڈاکٹر مبین نے کیمپ میں اہم خدمات سر انجام دیں۔انچارج عائشہ عالم ویلفیئر ٹرسٹ نے سب ڈاکٹر صاحبان کا شکریہ ادا کیا۔مقامی افراد سماجی تنظیموں اور چیئرمین یوتھ اسمبلی فار ہیومن رائٹس ضلع جہلم عبدالغفور چوہان نے مہنگائی کے اس دور میں فری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر عائشہ عالم ویلفیئر ٹرسٹ اور ان کے ساتھ تعاون کرنے والوں کا بے حد شکریہ ادا کیا۔اس امید کا اظہار بھی کیا گیا کہ یہ نیک سلسلہ جاری رہے گا۔