نومبر 3, 2026

امریکا نے کشیدگی کے پیشِ نظر اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دیدیا

لبنان اسرائیل کشیدگی کے پیشِ نظر امریکا نے اپنے شہریوں کو لبنان فوری چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے کہ لبنان میں کشیدگی کی وجہ سے امریکی شہری فوری طور پر لبنان چھوڑ دیں۔دوسری جانب اسرائیل نے اپنے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ حزب اللہ کی جانب سے حیفہ اور دیگر شمالی علاقوں پر 24 گھنٹے میں بڑا جوابی حملہ متوقع ہے۔ ہفتے کو اسرائیل نے 290 اہداف پر 400 سے زائد حملے کیے جبکہ حزب اللہ کی جانب سے 90 راکٹ جواب میں داغے گئے۔ اس سے پہلے اسرائیل نے لبنان پر 2 بڑے حملے کیے تھے جس میں حزب اللہ کی رضوان فورس کے سربراہ ابراہیم عقیل اور دیگر 16 کمانڈروں سمیت 37 افراد شہید ہوئے تھے۔ اسرائیلی فوج کے ترجمان نے اس بات کی تصدیق یا تردید نہیں کی کہ اسرائیل نے لبنان پر بھرپورچڑھائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔