گجرات (آصف علی بھٹی سے)پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی راہنما و ایم پی ا ے چوہدری موسیٰ الٰہی سے نت ہاؤس میں مسلم لیگی راہنما وڈائریکٹر گجرات ویسٹ مینجمنٹ کمپنی چوہدری عکاظ ضیاء متہ کی خصوصی ملاقات، گجرات کی سیاسی صورتحال سمیت ترقیاتی کاموں، علاقائی مسائل بارے تفصیلی مشاورت، چوہدری موسیٰ الٰہی کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی، چوہدری عدیل (الرحمت میرج ہال)،صاحبزادہ سید زنیر حسین شاہ بھی انکے ہمراہ تھے، چوہدری موسیٰ الٰہی سے ملاقات کے بعد چوہدری عکاظ ضیاء متہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گجرات میں بلا تفریق ترقیاتی کام مکمل کروائے جا رہے ہیں چوہدری شجاعت حسین،چوہدری وجاہت حسین کی زیر قیادت چوہدری سالک حسین،چوہدری شافع حسین،چوہدری حسین الٰہی اور چوہدری موسیٰ الٰہی اپنے حلقوں میں ریکارڈ منصوبے لا رہے ہیں انشاء اللہ تمام وعدے پورے ہونگے، یونین کونسل سوک کلاں میں قیادت کی مہربانی اور شفقت سے بیشتر مسائل حل ہو چکے ہیں انشاء اللہ رہ جانے والے کام بھی جلد مکمل ہو جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔





