نومبر 3, 2026

جہلم: پاک وطن کی خاطر جان دینے والے ہمارا فخر، پوری قوم شہیدوں کے لہو کی قرض دار ہے: ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد علی کے گھرآمد کے موقع پر گفتگو

جہلم(چوہدری سالک پسوال)جہلم پاک وطن کی خاطر جان دینے والے ہمارا فخر ہیں پوری قوم شہیدوں کے لہو کی قرض دار ہے جنہوں نے زندگیاں دے کر وطن عزیز کی حفاظت کی یہ بات ڈپٹی کمشنر محترمہ سیدہ رملہ علی نے وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی محمد علی کے گھر اہلخانہ سے ملاقات میں کہی، ڈپٹی کمشنر محترمہ سیدہ رملہ علی، اسسٹنٹ کمشنر حافظ زنیر یونس اور اعلی افسران شہید سپاہی کے گھر پہنچے اور شہید کے والد ین اور بچوں سے ملاقات کی اور شہید کی بہادری اور جرات کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ وہ خوش قسمت ماں باپ ہیں جن کے بچوں نے تاقیامت زندہ رہنے والے راستے کا انتخاب کیا اور پوری دنیا کو بتا دیا کہ ہماری جان تو جا سکتی ہے لیکن اس پاک وطن کی جانب کسی کو میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر محترمہ سیدہ رملہ علی نے شہید سپاہی کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ شہید سپاہی کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ شہید سپاہی کے اہلخانہ ڈپٹی کمشنرمحترمہ سیدہ رملہ علی اور دیگر افسران کا اس موقع ساتھ کھڑے ہونے پر شکریہ ادا کیا۔