بھمبر (زاہدحسین راجہ) نوجوانوں کا صحافت کا لگایا پودا تناآور درخت کی جانب گامزن ۔میڈیا آفس ڈونگی کی چھٹی سالگرہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ الحمد للہ پروفیشنل ورکنگ جرنلسٹس پلیٹ فارم میڈیا آفس ڈونگی کو صحافت دنیا میں 6 سال مکمل ہوگئے۔ میڈیا آفس ڈونگی کی سالانہ تقریب میڈیا آفس ڈونگی میں منعقد ہوئی جسکے مہمان خصوصی مرکزی راہنما پاکستان تحریک انصاف ڈاکٹر محمد عرفان جرال تھے ۔ڈاکٹر محمد عرفان جرال کی آمد پر میڈیا نمائندگان نے والہانہ استقبال کیا ۔بچوں نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ۔سرپرست اعلیٰ میڈیا آفس ڈونگی زاہد حسین راجہ اور بانی امجد حسین عالم جنرل سیکرٹری عمران شوکت‘صحافی عرفان یونس جرال‘صحافی رشید چوہدری نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ۔صدارت کے فرائض بانی میڈیا آفس امجد حسین عالم نے ادا کیے اسکے بعد ڈاکٹر عرفان جرال نے سالگرہ کا کیک کاٹا اور خطاب کیا اور صحافیوں کے سوالوں کے جواب بھی دیے اور میڈیا آفس ڈونگی ٹیم کی مثبت صحافت و کارکردگی کی تعریف کی آخر میں ممبران نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا۔








