نومبر 3, 2026

ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او گجرات کا جامع مسجد شاہ ولایت کا دورہ

گجرات(نمائند خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ کے ہمراہ جامع مسجد شاہ ولایت کے زیر اہتمام مرکزی جلوس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ڈی پی او گجرات مستنصر عطاء باجوہ، سی او میونسپل کارپوریشن گجرات خالق داد گاڑا کے ہمراہ میونسپل کارپوریشن گجرات کے ہمراہ جلوس کے شرکاء کو ہار پہنا کر خوش آمدید کہا جلوس کی قیادت صاحبزادہ سعید احمد شاہ گجراتی کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک اور ڈی پی او مستنصر عطاء باجوہ نے جلوس کے روٹ اور سیکیورٹی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ عید میلاد النبی ﷺ کا دن تمام مسلمانوں کے لیے خوشی اور عقیدت کا دن ہے۔ اسے شایانِ شان طریقے سے منایا جارہا ہے، اور جلوس کے روٹس کی صفائی اور سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے ہیں۔ جلوس کے شرکاء میں مٹھائی بھی تقسیم کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ تمام جہانوں کے لیے رحمت بن کر بھیجے گئے ہیں اور دنیا و آخرت کی کامیابی آپ ﷺ کی تعلیمات پر عمل کرنے میں ہے