نومبر 3, 2026

ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی کا جہلم جمخانہ میں سمال بزنس ایکسپو میں لگائے گئے سٹالز کادورہ

جہلم(چوہدری سالک پسوال) چھوٹے کاروبار کو فروغ دے کر روزگار کے بہتر مواقع پیدا کئے جاسکتے ہیں شہریوں کو کم وسائل سے شروع کئے جانے والے کاروبار کی طرف راغب کرنے کیلئے نمائش کا انعقاد قابل تحسین ہے یہ بات ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے جہلم جمخانہ میں سمال بزنس ایکسپو میں لگائے گئے سٹالز کادورہ کرتے ہوئے کہی، انہوں نے مختلف سٹالز پر چھوٹے کاروبار اور کم وسائل سے روزگار پیدا کرنے بارے آگاہی حاصل کی، انہوں نے کھلونوں، جیولری، ڈیکوریشن پیس سمیت کھانے پینے کی اشیا کے سٹالز پر دلچسپی کا اظہار کرتے ہوئے گھریلو خواتین کیلئے مفید قرار دیا۔اس موقع پر صدر چیمبر آف کامرس خاور شہزاد نے ڈی سی جہلم کو سٹالز بارے بریفنگ دی۔