نومبر 3, 2026

منڈی بہاؤالدین؛ تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام ” تحفظ ختم نبوت ریلی ” کا انعقاد ، ہزاروں افراد شریک

قادیانیوں کو آئین کا پابند بنایا جائے ؛ خطباء ریلی کا مطالبہ

ڈنگہ ( زمان اسلم سے) تحریک تحفظ اسلام انٹرنیشنل کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے بعد "تحفظ ختم نبوت ریلی ” صدر گیٹ تا پریس کلب منڈی بہاولدین نکالی گئی۔ جس میں ہزاروں افراد نےشرکت کی ۔

مبارک قادیانی کا آزاد فضاء میں گھومنا عاشقان رسول کے لئے باعث اضطراب ہے: پیر سید نوید الحسن مشہدی

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے پیر سید محمد نوید الحسن شاہ مشہدی نے کہا کہ مبارک قادیانی کا آزاد فضاء میں گھومنا عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وسلم کے لئے باعث اضطراب ہے۔

قادیانی عبادت گاہوں سے شعائر اسلامی محفوظ کئے جائیں: غازی ثاقب شکیل جلالی ایڈوکیٹ

غازی محمد ثاقب شکیل جلالی نے کہا کہ قادیانی عبادت گاہوں سے شعائر اسلامی محفوظ کئے جائیں ۔ تمام خطباء نے مطالبہ کیا کہ قادیانیوں کو آئین کا پابند بنایا جائے۔