گنجہ(ادریس احمد سے )سینئر صحافیوں کے وفد نے ٹراما سینٹر لالہ موسیٰ کاخصوصی دورہ کیا دورہ میں مریضوں اور انکے لواحقین سے MSاور دیگر عملہ کے رویہ اور تعاون کے حوالے سے خصوصی رائے لی گئی جس میں ہسپتال میں آئے ہوئے مریضوں اور انکے لواحقین کی جانب سے MSڈاکٹر عابد مجید اور انکے عملہ کی جانب سے ہرممکن تعاون اور مثبت رویےپر اظہاراطمینان کیاگیا صحافتی وفد نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کابھی وزٹ کی اور مریضوں اور ہسپتال میں مریضوں کے لیے دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیاگیا وفد میں چیف ایڈیٹر روزنامہ آئینہ انقلاب مشتاق احمد بٹ، چیئرمین لالہ موسیٰ پریس کلب محمد منشاء بٹ ، صحافی ماسٹر جاوید اقبال ، محمد عرفان افضل سیالوی ،کوارڈینیٹر محکمہ صحت سید ذکاء شاہ ودیگر شامل تھے ،اور موقع پر ڈاکٹر عابد مجید کی جانب سے صحافتی وفد کو حقائق اور ازخود ہسپتال میں جاری سہولیات کا جائزہ لینے پر شکریہ ادا کیاگیا .





